A training workshop for district journalists was organized by Farmers Development Organization in collaboration with TDEA and Fafan. 245

ٹی ڈے ای اے اور فافن کے تعاون سے فارمرز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ضلعی صحافیوں کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

اوکاڑہ پاکستان (سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ورکشاپ میں اوکاڑہ کے صحافیوں نے شرکت کی ،ورکشاپ کا مقصد صحافیوں کو خواتین کی سیاست میں شمولیت سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے بتانا اور اس نسبت رپورٹنگ کرنے کی بابت آگاہ کرنا تھا۔
شرکاء کی جانب سے ورکشاپ کو بھرپور سراہا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹرسٹ فار ڈیموکریٹک ایجوکیشن اینڈ اکاؤنٹبلٹی اور فافن کے تعاون سے فارمرز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ضلعی صحافیوں کے لیے پہلے راؤنڈ کے تحت ایک روز تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں صحافیوں غلام مرتضیٰ قادری، الطاف ساقی، منور ظہیر ، محمد بلال تبسم، شہباز جاوید، مسعود علی، مظہر عباس،محمد عدنان،سجاد بودلہ، اصغر رحمت،چوہدری ارشد سمیت یونیورسٹی آف اوکاڑہ میڈیا سے تاثیر حیدر، اسامہ احمد، عمر بن عبدالعزیز، ماریہ ملک، ثمرانہ سلیم،کنیز فاطمہ، صدف ثناء، ثناء رسول، سائرہ ارشد، شیزا اسلم، کشف طارق اور وجیہہ اشرف نے شرکت کی۔ فارمرز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر محمد عبداللہ رانا، ٹریننگ آفیسر حمیرا یوسف، سوشل موبلائزر عامر شکیل اور ایس ڈی ایف سے ٹرینر میڈم شہناز نے شرکاء کو تربیت فراہم کی ۔ ٹریننگ ورکشاپ کا مقصد صحافیوں کو خواتین کی سیاست میں شمولیت اور اس نسبت درپیش مسائل کو زیر بحث لانا تھا ، مزید برآں خواتین کو درپیش دیگر سماجی مسائل سمیت خطرات سے دوچار محروم طبقات کے مسائل کو بھی موضوع گفتگو بنایا گیا جہاں شرکاء کو اس نسبت رپورٹنگ کرنے اور مسائل کو اجاگر کرنے کے بارے میں تفصیلاً بریف کیا گیا۔ شرکاء کو دوران تربیت بتایا گیا کہ صحافت معاشرے میں کس قدر اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ مزید اس موقع پر پراجیکٹ کوآرڈینیٹر عبداللہ رانا نے فافن اور ٹی ڈے ای اے کا تعارف کروایا اور شرکاء کو بتایا کہ ایف ڈی او ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ مل کر خواتین کے شناختی کارڈ بنوانے اور ووٹ رجسٹریشن کے حوالے سے بھی کام کررہی ہے۔ شرکاء کی جانب سے تربیتی ورکشاپ کو بھرپور سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں