تین افراد کے قتل میں ملوث16سالوں سے بیرون ملک مسقط میں روپوش اشتہاری مجرم توصیف الرحمان کوانٹرپول کے ذریعے گرفتارکرلیاگیا 277

تین افراد کے قتل میں ملوث16سالوں سے بیرون ملک مسقط میں روپوش اشتہاری مجرم توصیف الرحمان کوانٹرپول کے ذریعے گرفتارکرلیاگیا

سیالکوٹ نمائندہ خصوصی(کامران سلہری ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی سربراہی میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین افراد کے قتل میں ملوث16سالوں سے بیرون ملک مسقط میں روپوش اشتہاری مجرم توصیف الرحمان کوانٹرپول کے ذریعے گرفتارکرلیاگیا
ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ فاروق امجد نے پریس کانفرنس میں بتایاکو ڈی ایس پی لیگل قیصر امین بٹ اور سب انسپکٹر محمد نصیر احمد انچارج ایکسٹراڈیشن پر مشتمل ٹیم نے بیرون ملک فرار اشتہاری ملزمان کو بذریعہ انٹر پول گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹاسک دیا گیا تھااور ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عرصہ 16سال سے اشتہاری مجرم توصیف الرحمن آف کالیوالی کو بذریعہ انٹر پول گرفتار کر لیا ہے یس پی انویسٹی گیشن فاروق امجد نے بتایا کہ ملزم نے2006 میں مقتولین کاشف علی،محمد یونس اورمحمد صفدرکوقتل کیا تھا اوربیرون ملک فرار ہو گیا تھاجو 16 سالوں سے پولیس کو مطلوب تھا ڈی ایس پی لیگل قیصرامین بٹ نے بتایا کہ سیالکوٹ پولیس نے ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کروا کرمسقط سے ڈی پورٹ کروایا اور گرفتار کر لیاجبکہ ملزم کی گرفتاری سے قبل ملزم اختر علی کوبھی عرصہ 15 سال بعد بذریعہ انٹر پول دبئی سے گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا سیالکوٹ پولیس جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے د وران پریس کانفرنس صحافیوں کے ساتھ ہونے والی ڈکیتیوں کی وارداتوں پر ایس اپی انویسٹی گیشن سیالکوٹ فاروق امجد نے ون ٹو ون ملاقات کرکے ملزمان کی فوری گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمد گی کی یقین دہانی کروائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں