Syed Musrat Khalil is a well-known figure in the journalist 416

سید مسرت خلیل سعودی عرب کی صحافی برادری کی ایک معروف شخصیت ہیں

خصوصی انٹرویو/اعجاز احمد طاہر اعوان

پی این پی PNP” کے لئے نیوز نیٹ کے نئے سلسلے اور مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات کے اعتراف کو مدنظر رکھتے ہوئے “ایک شخصیت ایک تعارف” کے عنوان سے سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے اس حوالے سے آج کی معروف صحافتی، سماجی اور اسپورٹس اسپیشل شخصیت سید مسرت خلیل ہیں جو کسی بھی تعارف کے محتاج نہی ہیں، آئیے آپکی ملاقات کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہیں،

سید مسرت خلیل سعودی عرب کی صحافی برادری کی ایک معروف شخصیت ہیں۔ وہ جدہ کے ادبی، سماجی اوراسپورٹس کے حلقوں میں بھی بہت سرگرم اور مقبول ہیں۔ وہ کئی تنظیموں میں اہم عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں۔ جن میں جدہ کرکٹ لیگ (جے سی ایل) کے پی آراو، ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایسشن (ڈبلیو پی سی اے) میڈیا کمیٹی ممبر، سابق سعودی کرکٹ سینٹر(ایس سی سی) کے ہیڈ آف میڈیا کمیٹی، پاکستان نیشنل سرکل جدہ (پی این ایس) کی تعلیمی کمیٹی کےانچارچ، پاکستان انٹرنیشنل اسکول اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے نائب صدراور”پاک اووسیز میڈیا گروپ ” کے سرپرستِ آعلیٰ قابل ذکر بھی ہیں۔

سید مسرت خلیل 1975 میں کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن (بی ایس سی) کرکے1976 میں مملکت سعودی عرب پہنچے۔ پہلے زاہد ٹریکٹر پھر 1980 میں سعودی وزارت دفاع و طیران (شہری ہوا بازی) ائیرویزانجینئرنگ سے وابستہ ہوگئے۔ 2003 میں ملازمت سے فارغ ہوگئے۔ 2007میں انگریزی روزنامہ سعودی گزٹ نے فری لانس جنرنلسٹ کے طورپران کی خدمات حاصل کرلی اور وہ انگلش اسپورٹس رپورٹنگ کے ساتھ ساتھ گزٹ کے ہفت روزہ ضمیمہ”آواز” کے لئے بھی خدمات سر انجام دیتے رہے ۔

سید مسرت خلیل بین الاقوامی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے انگریزی اور اردو اسپورٹس جرنلیزم اور کمیونٹی کی ادبی، سماجی، ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کی کوریج کا وسیع تجربہ ہے۔ کھیلوں خصوصا کرکٹ سے زیادہ شوق ہے۔ اس لئے 1994 میں اردو نیوز اور 1998 میں اردو میگزین نے اسپورٹس کے لئے ان کی خدمات حاصل کرلی تھیں۔

سید مسرت خلیل اس کے علاوہ انٹرویوزاورمضامین بھی لکھتے ہیں۔ پاکستان کے ایک بڑے قومی روزنامہ جسارت کےبیوروچیف برائےسعودی عرب ہیں۔ سید مسرت خلیل سعودی عرب جدہ ہی میں 1979 میں سعودی نیشنل خاتوں سے رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے۔ وہ 3 بچوں انجینئرعبدالعزیزخلیل، ڈاکٹرعبدالرحمن خلیل اورایم بی اے ڈگری ہولڈر عبداللہ خلیل کے قابل فخر والد ہیں۔

سید مسرت خلیل اپنی بے مثال صحافتی خدمات کے ذریعے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اخوتی رشتوں کے بندھن کو مزید مضبوط کرنے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں، سعودی عرب میں مقیم صحافیوں کی ان عظیم خدمات کے اعتراف میں جس طرح حکومت پاکستان ہر سال مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات پر تعریفی اور اعزازی شیلڈ دی جاتی ہیں اسی طرح اوورسیز صحافیوں کے لئے بھی حکومت پاکستا کی طرف سے خصوصی ایوارڈز کی تقسیم کے سلسلہ کو بلاتاخیر شروع کیا جائے،

سید مسرت خلیل نے کہا کہ سالہا سال سے شعبہ صحافت کے لئے “اعتراف صحافت” اور ان کے تحفظ کے لئے سفارت خانہ پاکستان تیاض سعودی عرب کی طرف سے باقاعدہ طور شناخت کئے لئے تعاون اور خصوصی اجازت نامہ کا بھی اجراء کیا جائے تاکہ سعودی عرب میں اس شعبہء سے منسلک صحافتی ذمہ داریوں کو بلا خوف و خطر اور احسن طریقہ سرانجام دے سکیں،

سید مسرت خلیل نے کہا کہ میری دعا ہے کہ سال نو 2023 کے آغاز پر اللہ تعالی پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے دروازے کھولے اور ملک کو سیاسی ماحول کی پیچیدگیوں سے باہر نکالے،

آخر میں سید مسرت خلیل نے “PNP” کی پوری صحافتی ٹیم کا دل کی اتھاء گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا، اور دعا بھی کی کہ اللہ تعالی “PNP” کے لئے نیا سال 2023 کامیابیوں اور کامرانیوں لے کر آئے
(آمین ثم امین)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں