Municipal elections" across Karachi and Sindh are once again sour 166

سپریم کورٹ نے پنجاب میں منحرف اراکین کی ڈی سیٹ ہونے کے خلاف درخواستیں غیر موثر ہونے پر خارج کر دیں

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے پنجاب میں منحرف اراکین کی ڈی سیٹ ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب تو پنجاب اسمبلی کی بحالی کی بات ہی ختم ہو گئی ، الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابا ت کی تاریخ کا حکم ہائیکورٹ نے دیاہے ، الیکشن کمیشن پنجاب میں انتخابات پر کیا کر رہا ہے.
ڈی جی لاءالیکشن کمیشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گزشت روز گورنر پنجاب کے ساتھ الیکشن کمیشن حکام کا اجلاس ہواہے ، گورنر پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرنے کا کہاہے ، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ قانونی راستہ گورنر کو لینا ہے یا الیکشن کمیشن کو ؟ ڈی جی لاءنے جواب دیا کہ قانونی راستہ گورنر کو ہی لینا ہے ۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے الیکشن کمیشن کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی.
جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ کیا آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات سے پہلے گورنر سے مشاورت کا پابند کرتاہے ؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لاہور ہائیکورٹ نے انتخابات کروانے کا حکم دیاہے ، ڈی جی لاءالیکشن کمیشن نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے حکم میں گورنر سے مشاورت کا بھی کہاہے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ نے اگر یہ حکم دیاہے تو اسی پر عمل کریں، منحرف اراکین کے وکیل نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے پر منحرف اراکین کی اپیلیں غیر موثر ہو گئیں ۔ عدالت نے اپیلیں غیر موثر ہونے پر خارج کر دیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں