students of Darul Uloom Pasrur 163

دارالعلوم پسرور کے طلباء نے ایک بار پھر نمایاں پوزیشنز لے کر اپنے ادارے کا نام روشن کر دیا۔

نمائندہ خصوصی پسرور (زین الدین گجر، تازہ اخبار پاک نیوز پوائنٹ )
دارالعلوم پسرور اساتذہ کے علاوہ مہتم کی محنت قابل ستائش ہے
2022 -5فروری بروز ہفتہ زیر انتظام عمر بن الخطاب سیالکوٹ مسابقہ خطابت مدارس دینیہ کامعاشرے میں کردار ضلع سیالکوٹ کے طلباء مدارس وسکول کے 33خطباءکے مابین منعقد ہوا۔جس میں دارالعلوم پسرور کے طلباء کی نمایاں پوزیشنز حاصل کی ۔اول پوزیشن حافظ محمد سلمان مجید ۔دوم حافظ عبیدالرحمن۔اول پوزیشن میں سائیکل شیلڈ ماڈل ۔دوم پوزیشن میں 5000ہزار کیش وشیلڈ ماڈل نے حاصل کی
اس موقع پر دارالعلوم پسرور انتظامیہ کے علاوہ علاقہ کی اہم شخصیات نے مبارکباد دی اور کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں طالبعلموں میں اعتماد اور حوصلہ اجاگر کرتے ہوئے ان کی صلاحیتیوں کو جلا بحشتی ہیں ۔ اس طرح طالبعلموں میں اعتماد اور حوصلہ پیدا ہوتا ہے اور وہ بہتر تعلیمی کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں