پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عوام کی سطح پر رابطے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان 226

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عوام کی سطح پر رابطے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز السعود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نےپیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔وزیراعظم عمران خان نے اسلامی اتحاد کو فروغ دینے میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے قائدانہ کردار کی تعریف کی اور خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کے لئے سعودی عرب کی کوششوں کا اعتراف کیا۔
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی کے وژن اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پائیدار برادرانہ تعلقات کیلئے ان کے گرانقدر کردار کو بھی سراہا۔ وزیراعظم نے خاص طور پر مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور حمایت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے پاکستان کو دی جانے والی حالیہ مالیاتی امداد پر بھی سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی میزبانی پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے عوامی سطح پر رابطے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔دونوں ممالک کے درمیان مجرموں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی کہ اس فریم ورک کے ذریعے سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کی ایک بڑی تعداد کو پاکستان واپس بھیجا جائے گا۔شہزادہ عبدالعزیز نے وزیراعظم کو سعودی ولی عہد کی جانب سے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔انہوں نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانیوں کے مثبت کردار کا بھی اعتراف کیا اور اپنی وزارت سے متعلق تمام امور میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان اور سعودی عرب برادرانہ رشتے میں بندھے ہوئے ہیں جو باہمی اعتماد، ہم آہنگی، قریبی تعاون اور ایک دوسرے کی مستقل حمایت پر مبنی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں