streets of Ravi Road Marzipora became Kuchrestan 129

کرسمس کی چھٹیاں ختم ہونے بعد بھی راوی روڈ لاہور حلقہ پی پی ایک سو پچاس مرضی پورہ ،فیروز پورہ کی گلیوں میں کچرے کے ڈھیر لگنے سے علاقے کی گلیاں کچرستان بن گئی، راوی روڈ مرضی پورہ کی گلیاں کچرستان بن گئی کئی روز گزر گئے کہیں بھی خاکروب نظر نہیں آیا

لاہور (ایچ ایم فیاض) (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

کرسمس کی چھٹیاں ختم ہونے بعد بھی راوی روڈ لاہور حلقہ پی پی ایک سو پچاس مرضی پورہ ،فیروز پورہ کی گلیوں میں کچرے کے ڈھیر لگنے سے علاقے کی گلیاں کچرستان بن گئی لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی عدم دلچسپی کے باعث خاکروب کی غفلت نے علاقہ مکینوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا کئی روز گزرنے کے باوجود گلیوں میں لگے کچرے کے ڈھیر بدبو پھیلانے لگے اہل علاقہ نے نمائندہ پی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایک ایسی گلی نہیں جہاں پر کچرے کے ڈھیر نہ لگے ہوں متعدد بار ایل ڈبلیو سی کے زمہ داران کو شکایات کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں