Stop Bombing Palestinians 94

فلسطینیوں پر بمباری بند کرو ورلڈ کپ فائنل کے دوران تماشائی بھارتی بلے باز تک پہنچ گیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا فائنل آسٹریلیا اور میزبان بھارتی ٹیم کے درمیان جاری ہے جہاں میچ کے دوران فلسطین کا حامی ایک تماشائی بھارتی بلے باز تک پہنچ گیا.
میگا ایونٹ کا فائنل بھارتی شہر احمد آباد کے دنیا کے سب سے بڑے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں آسٹریلوی ٹیم کے خلاف بھارت کی ٹیم بیٹنگ کر رہی ہے جب کہ میچ کے لیے ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد تماشائیوں کی میدان میں کی آمد متوقع ہے جن میں 95 فیصد سے زائد بھارتی فینز ہوں گے.
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ جاری تھا کہ اس فلسطین کا حامی ایک نوجوان ڈور کر پچ تک جا پہنچا اور بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو پکڑ لیا، گراؤنڈ کا عملہ فوری طور پر نوجوان کو پکڑ میدان سے باہر لے گیا جب کہ اس دوران مختصر وقت کے لیے میچ بھی روکنا پڑا.
نوجوان کی گراؤنڈ میں داخل ہو کر ویرات کوہلی کو گلے لگانے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں نوجوان کو فلسطینی پرچم والا ماسک پہننا ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ اس کی ٹی شرٹ پر انگریزی میں ’فلسطینیوں پر بمباری بند کرو‘ کا مطالبہ درج ہے.
فلسطین کے حامی نوجوان کی گراؤنڈ میں داخل ہونے کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے رد عمل بھی سامنے آر ہا ہے جب کہ کچھ لوگ اظہار یکجہتی کے اس اقدام کو مظلوم فلسطینیوں کے مصائب کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی کوشش کو بہادری قرار دے رہے ہیں.

اسٹیڈیم میں داخل ھونے والا ہیرو اس کا نام جون ہے.اس کا تعلق آسٹریلیا سے ہے.
یاد رہے کہ کئی دہائیوں سے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بمباری کے بعد 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل کے فوجی اڈوں اور بستیوں پر اچانک حملہ کیا تھا۔
اس حملے کے ردعمل میں گزشتہ 43 دنوں کے دوران اسرائیل کے جنگی طیارے غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں بچوں، خواتین سمیت ہزاروں فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
حال ہی میں 17 اکتوبر کو غزہ شہر کے الاہلی عرب ہسپتال پر اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 500 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، اس حملے کے بعد دنیا بھر کی نامور شخصیات شدید غم اور غصے کا بھی اظہار کیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ورلڈکپ 2023 کے لیے بھارت میں موجود متعدد پاکستانی کرکٹرز نے ایک ساتھ سوشل میڈیا پر فلسطین کے پرچم کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے غزہ کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا تھا، آل راؤنڈر شاداب خان، افتخار احمد، اسامہ میر نے فلسطین کے جھنڈے پوسٹ کیے تھے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف شاندار جیت فلسطینیوں کے نام کی تھی جس پر بھارتیوں اور اسرائیل نے شدید ردعمل دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں