گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ماڈل ٹاؤن لاہور میں شعبہ صحت و جسمانی تعلیم کے زیر اہتمام اسپورٹس ڈے کی پروقار تقریب 170

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ماڈل ٹاؤن لاہور میں شعبہ صحت و جسمانی تعلیم کے زیر اہتمام اسپورٹس ڈے کی پروقار تقریب

بیورو چیف/لاہور : ایچ ایم فیاض ( تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ماڈل ٹاؤن لاہور میں شعبہ صحت و جسمانی تعلیم کے زیر اہتمام اسپورٹس ڈے کی پروقار تقریب کا انعقاد جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عنصر اظہر تھے
کالج کی پرنسپل ڈاکٹر شہناز کوثر نےخطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے۔ طالبات کے لیے کھیلوں کی افادیت پر روشنی ڈالی مہمان خصوصی ڈاکٹر عنصر اظہر نے اسپورٹس ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد کرنے پر کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے طالبات کی کھیلوں میں دلچسپی اور بہترین پرفامنس پر حوصلہ افزائی کی نظامت کے فرائض مسز انجم اشفاق ،مسز فرخ عائشہ نے ادا کیے صحت وجسمانی تعلیم سے مسز ثنا طلعت مسز ندا بشیر معاون اساتذہ کرام کی کارکردگی کو سراہا.
تقریب کے آخر میں مختلف کھیلوں جن میں چاٹی ریس ،کیکلی ، مختلف ریسز ،لوک کھیل میں نمایاں پوزیشن لینے والی طالبات مہمان خصوصی ڈاکٹر عنصر اظہر نے میڈلز اور یادگاری شیلڈز پیش کی
گورنمنٹ گریجویٹ کالج ماڈل ٹاؤن کی پرنسپل ڈاکٹر شہناز کوثر مہمان خصوصی ڈاکٹر عنصر اظہر کا استقبال کرتے ہوئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں