spiritual religion in the world 175

دنیا بھر میں اس وقت “”اسلام “” ہی وہ واحد حقیقی اور روحانی مذہب ہے، کہ جو بڑی تیزی کے ساتھ اس وقت پورے عالم کے اندر پھیل رہا ہے

ریاض/اعجاز احمد طاہر اعوان
تصاویر/ولید اعجاز اعوان

دنیا بھر میں اس وقت “”اسلام “” ہی وہ واحد حقیقی اور روحانی مذہب ہے، کہ جو بڑی تیزی کے ساتھ اس وقت پورے عالم کے اندر پھیل رہا ہے، اسلام ایک توحیدی مذہب ہے جو اللہ کی طرف سے حضرت محمد صلی اللہ و علیہ وسلم کے ذریعے انسانوں تک پہنچایا گیا، اور پہنچ بھی رہا ہے، اور اسلام آخری الہامی کتاب “”قرآن مجید”” کی تعلیمات کا مظہر بھی ہے، اسلام ہی وہ مذہب ہے کہ جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے باعث رحمت اور فلاح کا اعزاز بھی رکھتا ہے، اسلام نے اپنے بنیادی پانچ ارکان کی ادائیگی میں بھی لوگوں پر اپنی رحمت اور شفقت کے پہلووں کو کبھی نظر انداز نہیں کیا، ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نائب امیر اور نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے گزشتہ شب اپنے اعزاز میں منعقدہ مولانا عبدالمالک مجاہد، مرکزی جمعیت اہلحدیث سعودی عرب کی طرف سے ایک “”پرخلوص دعوت افطار ڈنر”” کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے خطاب کے دوران کیا۔ اس بابرکت اور روح پرور تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، جس میں ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی،

ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ اسلام ہماری زندگیوں میں ایک مکمل تصور اور نظام حیات کا مقام رکھتا ہے، اسلام ہمارے مذہب کے 5 ارکان میں سے ایک اہم جزو ہے، اپنے آپکو دنیاوی مسائل، مشکلات اور دیگر پریشانیوں سے بچانے کے لئے اپنے آپکو دائرہ اسلام میں ہمیشہ داخل اور پیوست رکھنا ہے، اور اسلام کے بنیادی 5 ارکان کو ہم نے کسی ایک کو بھی غیر اہم ہرگز تصور نہیں کرنا، ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اسلام کے 5 بنیادی ارکان کے بغیر کوئی مسلمان دائرہ اسلام میں داخل نہیں ہو سکتا، ہم سب کا یہ فرض اولین ہے کہ اسلام کی بقاء و سالمیت اور اس کے فروغ اور تحفظ کے لئے اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کریں، ہم سب کی بقاء بھی اس کے اتحاد میں ہی پنہا ہے، اور اسلام کی سربلندی کے لئے ہمیشہ اپنے کردار کو مثالی ہی بنا کر رکھیں، دنیا بھر کے اندر “”اسلام”” وہ سب سے بڑا مذہب یے کہ جو بڑی تیزی کے ساتھ اپنے اصل مقاصد کی طرف رواں دواں ہے، اور دائرہ اسلام میں دنیا بھر کے غیر مسلم جوق در جوق داخل بھی ہو رہے ہیں،

مولانا عبدالمالک مجاہد کی طرف مختلف شعبہ ہائے شخصیات کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر دی جانے والی “”افطار ڈنر”” میں جن جن شخصیات کو مدعو کیا گیا اور انکی شرکت یقینی ثابت ہوئی، ان کے اسماء گرامی، پاکستان سفارت خانہ ریاض کے کمینوٹی ویلفئیر اتاشی رانا محمد معصوم، پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن “”PISES”” کے پرنسپل پروفیسر محمد تنویر، محمد اصغر قریشی، اعجاز احمد طاہر اعوان، ولید اعجاز اعوان، چوہدری بشیر احمد آرائیں، چوہدری نزید احمد جٹ، راشد منہاس، رانا اکرم خالد، ڈاکٹر عامر بیگ، شیخ عابد الہی، تنویر احمد، سید تاج احمد، حافظ خلدون، ڈاکٹر عویس سلفی، واجد عقیل، حنیف بابر، تنویر خان، وقاص مغل، سلیمان عبدلغفور، طارق شہزاد، اور عویس گردیزی کے نام شامل ہیں،

اس “”دعوت افطار ڈنر”” کے اختتام سے قبل مولانا عبدالمالک مجاہد نے اپنی اور اپنے صاحبزادوں کی طرف سے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا، اس طرح یہ یادگار اور روح پرور حسین با برکت یادوں سے بھری شام کا اختتام نماز تراویح سے قبل ہو گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں