special walk was organized at the railway station on the occasion of World Anti-Drug Day by the NGO Safe Child Foundation and Social Welfare 144

پاکستان کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں نوجوان نسل میں منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہو رحجان پر این جی او سیف چاٸلڈ فاونڈیشن اور سوشل ویلفیئر کی جانب سے انسداد منشیات کے عالمی دن موقع پر ریلوے اسٹیشن پرخصوصی واک کا اہتمام کیا گیا

رپورٹ : لاہور ،ایچ ایم فیاض (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں نوجوان نسل میں منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہو رحجان سے کئی گھروں کے چراغ بجھ چکے ہیں اس برائی کے خاتمے کے لیے این جی او سیف چاٸلڈ فاونڈیشن اور سوشل ویلفیئر کی جانب سے انسداد منشیات کے عالمی دن موقع پر ریلوے اسٹیشن پرخصوصی واک کا اہتمام کیا گیا واک کی قیادت فاونڈیشن کے صدر شہزاد انجم بیگ نے کی اس موقع پر منشیات کے خلاف نعرے بھی لگاٸے گے واک میں سوشل ویلفیر آفیسر غالب اور ممبران فاونڈیشن راجا محمد رضا۔خاور محمود سلمن کھوکھر عبدالستار اور دیگر افراد نے شرکت کی واک کے شرکاء نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیے حکومت کی سرپرستی میں ایسے ہسپتال قائم کیے جائیں جہاں منشیات استعمال کرنے والوں کا بہتر طریقے سے علاج ہو سکے اور اس مکرو دھندے کے سوداگروں کی بیخ کنی کے لیے ان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سے سخت سزائیں دی جانی چاہیے
لاہور انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر شہزاد انجم بیگ واک کی قیادت کر رھے ہیں راجہ رضا خاور محمود سلمان کھوکھر اور سوشل ویفیر آفیسر غالب موجود ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں