Special meeting at Abbasi Shaheed Hospital 190

ایم کیو ایم “”MQM”” ہیلتھ سروسز کے زیر اہتمام عباسی شہید ہسپتال میں خصوصی اجلاس

کراچی رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ایم کیو ایم”” MQM”” پاکستان شعبہ ہیلتھ سروسز کے زیر اہتمام عباسی شہید ہسپتال کراچی میں ڈاکٹرز فورم اور پیرامیڈیکل ایڈ کمیٹی کے زمیداران کا اجلاس ہوا جس سے ہیلتھ سروسز کے انچارج ڈاکٹر محمد انور ۔ جوائنٹ انچارج ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی اور مرکزی پیرا میڈیکل کے جوائنٹ انچارج فریدالدین بھائی اور طارق صدیقی بھائی نے خطاب کیا اجلاس میں ڈاکٹرز فورم کے زمیداران اور پیرا میڈیکل ایڈ کمیٹی کے مرکزی اور مختلف ہسپتالوں کے یونٹ کے زمیداران نے بھرپور شرکت کی ۔
اس موقع پر ہیلتھ سرویسز کے انچارج ڈاکٹر محمد انور بھائی اور جوائنٹ انچارج ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی بھائی نے تمام زمیداران کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں تاکہ اس مہنگائی کے دور میں انکی کسی حد تک داد رسی کی جاسکے اور انہیں علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی جاسکیں آخر میں تمام زمیداران نے یقین دلایا کہ وہ اپنے بہترین کردار سے عوام کی پہلے سے بہتر خدمت کریں گے اور ہسپتال میں آنے والے مریضوں کی بہترین خدمت کر کے مثال قائم کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں