Special Assistant to the Prime Minister 84

سعودی عرب سفارت خانہ پاکستان میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک کی صحافیوں کے ساتھ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا سفارتخانہ پاکستان کے افسران نے بھرپور شرکت کی

رپورٹ الریاض سعودی عرب ، زبیر خان بلوچ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان کےوزیر اعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ان کے دورہ سعودی عرب کے دوران ہیومین ریسورس کمپنیوں سمیت دیگر اہم کمپنیوں سے اہم معاہدے طے پائے ہیں.
جن کی بدولت پاکستان سے مزید ہنر مند افراد سعودی عرب میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ملازمتیں حاصل کر سکیں گے
پاکستان سے ہر سال پانچ لاکھ کے قریب پاکستانی سعودی عرب آتے ہیں جو یہاں جاری ترقیاتی منصوبوں میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں حکومت پاکستان کی کوشش ہے کہ اس تعداد کو ایک ملین تک پہنچایا جائے تاکہ ہمارے نوجوان زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکے
سعودی عرب میں پاکستانی ہنر مند افرادی قوت کے لئے بے شمار مواقعے موجود ہیں.
اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے
پنجاب اور اسلام آباد میں ڈیسک کا قیام کیا گیا ہے جو کہ دیگر صوبوں میں بھی جلد قائم کر دیئے جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں