Soon First Class Cricket" is going to start soon to promote cricket 141

سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے عنقریب “”جلد فسٹ کلاس کرکٹ”” کا آغاز ہونے والا ہے

ریاض/خصوصی رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے عنقریب “”جلد فسٹ کلاس کرکٹ”” کا آغاز ہونے والا ہے، تفصیلات کے مطابق “” ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن RCA”” کے چیئرمین “”CEO”” معروف آل راونڈر ، پاکستان کے سابق شفٹ کلاس کرکٹر، اور کوالیفائڈ کوچ محمد ندیم بابر نے کرکٹ کی ٹیموں کے درمیان گرانڈ ڈسٹیبیوشن سیریمین کے دوران اپنے خیالات کے دوران کیا، اس تقریب کے مہمان خصوصی جدہ کے سینئر صحافی سید مسرت خلیل تھے، جو خصوصی طور پر جدہ سے شرکت کے لئے تشریف لائے، محمد ندیم بابر نے مزید کہا کہ اس موقع پر عابد شمعون چاند اور اعجاز احمد طاہر اعوان بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کا کھیل بڑی تیزی کے ساتھ مقبولیت حاصل کر رہا ہے، ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن میں سعودی کھلاڑی بھی اپنی شمولیت کو یقینی بنا رہے ہیں، اس ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیاب ہونے والی ٹیموں میں شیلڈ اور میں آف دی میچ کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے شیلڈ اور نقدی انعامات سے بھی نوازا گیا، ریاض اور جدہ میں گرانقدر صحافتی خدمات کے اعتراف پر سید مسرت خلیل اور اعجاز احمد طاہر اعوان کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئیں،
تقریب کا آغاز علیم کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، نظامت کے فرائض “”RCA”” کے وائس پریزیڈنٹ ناصر عباسی نے سر انجام دئیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں