نمیرہ محسن 201

گزشتہ سے کچھ کچھ پیوستہ

گزشتہ سے کچھ کچھ پیوستہ
خراج تحسین!
کچھ روز پہلے کی بات ہے کہ نا چیز نے اپنی وال پر ایک تار برقی پر موجود کھیل کھیلتے ہوئے کچھ پوسٹ کیا۔ اور وہ پوسٹ بتا رہی تھی کہ میں 2023 میں امریکہ کے شہر نیویارک جاؤں گی اور اس پہ طرہ یہ کہ اس کھیل کی ایپ نے ایک بورڈنگ پاس بھی دکھا دیا میری جانب سے۔ اب آگے کی کہانی بڑی دلچسپ ہوئی کہ ہماری ایک انتہائی شدید قسم کی خیر خواہ نے ہمارے بزرگوں کو ہماری امریکہ یاترا کی مبارک دی۔ تو آج کی یہ پوسٹ میرے ان خیرخواہوں کے نام جو ویسے تو رابطے میں نہیں رہتے لیکن نگرانی پوری رکھتے اور پورے خاندان کو باخبر بھی رکھتے ہیں۔ اللہ آپ کی بے چینیوں کو قرار آشنا کردے۔ آمین۔
خدا تجھے کسی طوفاں سے آشنا کردے
کہ تیرے بحر کی موجوں میں اضطراب نہیں۔
خیر اندیش
نمیرہ محسن
ستمبر 2021

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں