Sialkot Police organizes walk to show solidarity with Sri Lankan citizen Priyantha Kumara's family 279

سری لنکن شہری پریانتھا کمارا فیملی سے اظہار یکجہتی کیلئے سیالکوٹ پولیس کے زیر اہتمام واک کا انعقاد

سیالکوٹ(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
واک میں ضلع کی سیاسی قیادت، ضلعی انتظامیہ ، بزنس کمیونٹی، وکلاء ، تمام مذاہب کے نمائندگان نے شرکت کی۔
تفیصلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ عمر سعید ملک نے چند روز قبل ہلاک ہونے والے سری لنکن فیکٹری مینجر کی فیملی سے اظہاری یک جہتی کے لیے ڈی پی او آفس سیالکوٹ سے چیمبر آف کامرس سیالکوٹ تک یک جہتی واک کا اہتمام کیا ۔
واک میں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک، معاون خصوصی وزیر اعظم عثمان ڈار صوبائی وزیر خصوصی تعلیم پنجاب چودھری محمداخلاق، معاون خصوصی احسن سلیم بریار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ، صدر سیالکوٹ بار کونسل خالد محمود قریشی ، سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس سیالکوٹ زوہیب رفیق سیٹھی، سیالکوٹ بزنس کمیونٹی گروپ کے جنرل سیکرٹری ہمایوں ریاض، ممبران ضلعی امن کمیٹی سمیت تمام مذاہب کے نمائندگا ن اور دیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر واک کے شرکاء نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے پیغام دیا کہ سیالکوٹ ایک پر امن شہر ہے ہمیں سری لنکن شہری کی سیالکوٹ میں ہلاکت کا انتہائی افسوس ہےہم اس واقعہ کے مذمت کرتے ہیں اور پریانتھا کمارا کی فیملی کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے ہیں ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عمر سعید ملک نے کہا کہ ہمیں اس واقعہ پر افسوس ہے سیالکوٹ پولیس پریانتھا کمارا کی فیملی کے دکھ میں شریک ہے ، ہم نے واقعہ میں ملوث سارے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے انشاء اللہ اس واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو کیفردار تک پہنچایا جائے گا اور پریانتھا کمارا کی فیملی کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں