یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے  اظہار یکجہتی کی تقریب گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ لاہور میں منعقد 233

بیگناہ نہتے  معصوم،مظلوم  کشمیری مسلمان بھائیوں کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے  اظہار یکجہتی کی تقریب

لاہور نمائندہ خصوصی(ایچ ایم فیاض .تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ)
بیگناہ نہتے  معصوم،مظلوم  کشمیری مسلمان بھائیوں کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے  اظہار یکجہتی کی تقریب گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ لاہور میں منعقد ہوئی کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز سمیت دیگر سٹاف اور طالبات نے شرکت کی اس موقع پر  کالج کی طالبات اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں عالمی برادری پر زور دیا کہ کشمیری مسلمانوں پر ہندوستانی فوج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لیکر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمری مسلمانوں کو حق خود ارادیت دیا جائے پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز، نے اظہار خیال کرتے ہوئے ہوئے کہا دنیا گلوبل ولیج بننے کے باوجود کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی بربریت عالمی برادری انسانی حقوق کے علمبردار بننے والی تنظیموں کو کشمیری عورتوں کی عصمت دری معصوم بچوں کا قتل آزادی کی جنگ لڑنے والے نہتے کشمیری مسلمانوں کی شہادت نظر کیوں نہیں آتی مقررین نے کہا کشمیری مسلمانوں کا بہت خون بہایا جا چکا ہے اب آزادی کا سورج طلوع ہو جانا چاہیے یوم یکجہتی کی تقریب کا آغاز آمنہ رزاق کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ثانیہ طاہر نے ہدیہ نعت پیش کی آمنہ مجاہد نے پیش کی جبکہ فصیحہ شاہد اور کائنات شاہد نے جزبات بھرے لفظوں کو جوڑ کر اپنی تقاریر میں  کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجوڑنے کی کوشش کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں