Sohni Dharti Remittance Program for Overseas Pakistanis by Government of Pakistan 476

حکومت پاکستان کی طرف سے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام

رپورٹ (زبیر خان بلوچ، تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

وزیر اعظم آفس کے جاری اعلامیے کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے ویژن کے تحت سٹیٹ بنک نے سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام 27 نومبر 2021 کو اجرا کیا تھا.
پروگرام کے تحت اسٹیٹ بنک کے تفویض کردہ ذرائع سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ رز کے عوض سمندر پار پاکستانیوں کو ریوارڈ پوائنٹس حاصل ہوں گے جن کے ذریعے وہ سرکاری اداروں سے دی جانے والی خدمات کا مفت استعمال کر سکیں گے۔
اس مقصد کے لیے موبائل ایپلیکیشن کا اجرا بھی ہو چکا ہے،جس کے تحت سمندر پار پاکستانی اپنے ریوارڈ پوائنٹس کے عوض نہ صرف سرکاری اداروں کی خدمات حاصل کر سکیں گے بلکہ اس سے اسفادہ حاصل کرنے کے لیے اپنے علاوہ ایک بینیفشری کی نشاندہی بھی کر سکتے ہیں جس کو یہ ریوارڈ پوائنٹس منتقل ہو سکتے ہیں.

اگر آپ کی سالانہ ترسیلات زر کی رقم (1 سال میں) انعامی پوائنٹس کی ریمی ٹینس کی رقم کا مندرجہ ذیل: ٪ ہو گی
گرین 10,000 ڈالر تک ہے تو آپ کو %1.00 پوائنٹس کی ریمیٹینس کی رقم ملے گی
گولڈ USD 10,001 سے 30,000 ڈالر تک ہے تو آپ کو %1.25 پوائنٹس کی ریمیٹینس کی رقم ملے گی
پلاٹینم 30,000 ڈالر سے زیادہ رقم بھیجھی ہو تو آپ کو %1.50 پوائنٹس کی ریمیٹینس کی رقم ملے گی

آپ ان انعامی پوائنٹس سے درج ذیل فوائد حاصل کر سکتے ہیں:

1: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز
بین الاقوامی ہوائی ٹکٹ اور اضافی سامان کے چارجز کو ان پوائنٹس سے مائنس یا پیمنٹ کروا سکتے ہیں.
2: فیڈرل بورڈ آف ریونیو
درآمد شدہ موبائل سیٹ اور گاڑیوں کی ڈیوٹی کی ادائیگی کے چارجز کو ان پوائنٹس سے مائنس یا پیمنٹ کروا سکتے ہیں.
3 : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی
CNIC اور NICOP کی تجدید کی فیس جمع کروا سکتے ہیں.
4 :اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان
لائف انشورنس/ تکافل پریمیم کی ادائیگی کروا سکتے ہیں.
5 : اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سکولز
سکول فیس میں ان پوائنٹس سے مائنس یا پیمنٹ کروا سکتے ہیں.
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن
6: یوٹیلیٹی سٹورز میں کی جانے والی خریداری کر سکتے ہیں.
7 : بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ
تارکین وطن کی رجسٹریشن فیس جمع کروا سکتے ہیں.
8 : ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ
پاسپورٹ کی تجدید کی فیس نہی ہو گی، پاسپورٹ بلکل فری تجدید ہو گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں