social activist Ghulam Murtaza 147

کہروڑ پکا سماجی کارکن غلام مرتضی کی گرفتاری پر وکلا سمیت شہریوں کی مذمت وکلا برادری منتخب ایم این اے ایم پی ایز اور سماجی حلقوں کی شدید الفاظ میں مذمت

کہروڑ پکا رپورٹ عمر دراز جوئیہ

کہروڑ پکا سماجی کارکن غلام مرتضی کی گرفتاری پر وکلا سمیت شہریوں کی مذمت وکلا برادری منتخب ایم این اے ایم پی ایز اور سماجی حلقوں کی شدید الفاظ میں مذمت رہائی کا فورا مطالبہ کہروڈ پکا چوکی مستی کے رہائشی اورسیز پاکستانی غلام حسین بلوچ کہ چھوٹے بھائی سماجی کارکن بلوچ کو سیاسی بنا پر گرفتار کیا گیا 13 دن گزرنے کے باوجود سماجی کارکن غلام مرتضی بلوچ کو جھوٹی اور بے بنیاد ڈکیتی کی ایف ائی ار سے رہا نہ کیا گیا سابق ایم این اے اختر خان کانجو کا کہنا تھا کہ سماجی کارکن غلام مرتضی بلوچ پر ڈکیتی کی جھوٹی ایف ائی ار دینے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں دوسری جانب وکلا برادری اور سماجی حلقوں نے بھی ڈکیتی کی جھوٹی اور بے بنیاد ایف ائی ار دینے پر شدید الفاظ میں مذمت کی منتخب ایم این اے رانا فراز نون منتخب ایم پی اے نواب رضی اللہ خان کی جانب سے بھی کہنا تھا کہ سماجی کارکن غلام مرتضی بلوچ پر سیاسی بنا پر جھوٹی اور بے بنیاد ایف ائی ار دی گئی ہے جسے فوری طور پر خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں شہریوں کا کہنا تھا کہ 13 دن گزرنے کے باوجود بھی اورسیز پاکستانی غلام حسین بلوچ کے بھائی غلام مرتضی بلوچ کی رہائی نہ ہو سکی وکلا برادری منتخب ایم این اے ایم پی ایز سابق ایم این اے اور سماجی حلقوں نے ائی جی پنجاب ار پی او ملتان سے مطالبہ کیا گیا فوری طور پر بے جھوٹی اور بے بنیاد ایف ائی ار دینے پر متعلقہ تھانے کے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے اور فوری طور پر جھوٹی اور بے بنیاد ایف ائی ار کو خارج کیا جائے تاکہ غلام مرتضی بلوچ بھی عزت کے ساتھ عام شہری کی زندگی گزار سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں