Sindhi Community based in Diyar Gheer celebrated Sindhi Culture Ajrak, Topi Day in Madinah Munawara 204

دیار غیر میں مقیم سندھی کیمونٹی نے سندھ دھرتی سے پیار و محبت کے اظہار کے لیے مدینہ منورہ میں سندھی کلچر اجرک ، ٹوپی ڈے منایا جس میں بڑی تعداد میں سعودی عرب کے مختلف شہروں سے سندھی کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین نے شرکت کی

رپورٹ امداد حسین لک مدینہ منورہ سعودی عرب (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

مدینہ سندھی اجرک، ٹوپی ڈے تقریب کے مہمان خصوصی معروف کاروباری شخصیت محمد بخش تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ابو فارس ٻرژو ،عامر بخش،حسين ٻرڙو،كاكو سندي ،احمد ريس دادا مكسي دیگر نے کہا کے ہماری اس تقریب کا مقصد دیار غیر میں رہے کر اپنے سندھی کلچر کو پروموٹ کرنا ہے ہم دیار غیر میں رہے کر سندھ سے والہانہ محبت رکھتے ہیں اور مخصوص کلر اور خوبصورت ڈیزائن کی اجرک اور ٹوپی سندھ کی ہماری ثقافت اور ہمیں اس پر ناز ہے ۔ سندھی ثقافت اجاگر کرنے سے آپس میں پیار محبت ، قربت اور احترام بڑھتا ہے اورآپس کی دوریاں ختم ہوتی ہیں اور آئندہ کی نسلوں کے لئے پیار و محبت کے ماحول کو فروغ ملتا ہےجو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔تقریب میں معروف پاکستانی سنگر نعیم سندھی نے سندھی زبان میں نغمے اور گانے گا کر سب کو جھومنے پر مجبور کر دیا اور تقریب کو چار چاند لگا دیئے تقریب کے اختتام پر سب نے ملکر کیک بھی کاٹا.



دیار غیر میں مقیم سندھی کیمونٹی نے سندھ دھرتی سے پیار و محبت کے اظہار کے لیے مدینہ منورہ میں سندھی کلچر اجرک ، ٹوپی ڈے منایا جس میں بڑی تعداد میں سعودی عرب کے مختلف شہروں سے سندھی کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین نے شرکت کی .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں