Sindh Governor Kamran Tesori had an important meeting with MQM Pakistan 155

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ایم کیو ایم پاکستان کے راہنماء فاروق ستار سے گورنر ہاوس میں اہم ملاقات

رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان کراچی (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ایم کیو ایم پاکستان کے راہنماء فاروق ستار سے گورنر ہاوس میں اہم ملاقات یہ ملاقات تقریبا” 45 منٹ تک جاری رہی، سید مصطفی کمال اور فاروق ستار کے درمیان اختلافات کے خاتمہ کی ایک کوشش؟ گورنر سندھ کی دونوں رہنماوں سے یہ تیسری ملاقات ہے.
سندھ کے گورنر کا منصب رواں سال اپریل سے خالی تھا، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے عمران خان کو پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ عدم اعتماد کی تحریک میں ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا تھا۔
ایم کیو ایم کو دو وفاقی وزارتیں دی گئیں جبکہ گورنر کے امیدوار کے لیے نسرین جلیل کا نام تجویز کیا گیا تھا۔ ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ نسرین جلیل کا نام ترجیح کی بنیاد پر دیا گیا جبکہ دیگر امیدواروں میں ایم کیو ایم کے سینیئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، سابق میئر وسیم اختر، کشور زہرہ اور عامر چشتی شامل تھے۔
لیکن بعض حلقوں نے نسرین جلیل کی نامزدگی پر اعتراض اٹھایا اور ان کا ایک خط منظر عام پر آیا جو انھوں نے انڈین ہائی کمیشن کو لکھا تھا۔ کراچی آپریشن کے دوران ایم کیو ایم کی جانب سے نسرین جلیل کے دستخط سے دنیا کے 50 سے زائد سفارتخانوں کو خطوط بھیجے گئے تھے، جن میں انڈین سفارتخانہ بھی شامل تھا جس میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جبری گمشدگی کے بارے میں آگاہی دی گئی تھی۔
پی این پی نیوز ایچ ڈی کی جانب سے جب نسرین جلیل سے رابطہ کیا گیا کہ انھیں گورنر کیوں نہیں بنایا گیا تو انھوں نے اس پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں