Sialkot's Working Boundary adds news from Bajwat. It is cold for all 195

سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری بجوات سےخبر شامل کرتے ہیں سردی سب کو لگتی ہے مہم کے تحت فلاحی ادارے مدد گار گروپ آف بجوات کی طرف سے مستحقین میں سردی سے محفوظ رکھنے کیلئے گرم بستر اور گرم کپڑے تقسیم کئے گئے

سیالکوٹ نمائندہ خصوصی(کامران سلہری ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)

مسحقین میں گرم اشیا ء کی تقسیم کرنے کی سالانہ تقریب کے عنوان سردی سب کو لگتی ہے مہم کی سادہ لیکن پر وقار تقریب کا انعقاد بجوات کے گاؤں ہیل بجواں میں منعقد کی گئی جہاں مستحق افراد میں تقسیم کئے جانے والے اشیاء میں گرم بستر، گرم کپڑے شامل ہیں اس موقع پر نگران مددگار گروپ میاں ظفر،سرپرست اعلیٰ محسن رضا، صدر توصیف بھٹی، قاسم مدنی سمیت دیگر اراکین اور ممبران نے مستحقین میں سردی سے محفوظ رکھنے والی اشیاء گرم بستر اور گرم کپڑے تقسیم کئے جبکہ مستحقین نے مدد گارگروپ آف بجوات کے اس سالانہ اقدام کو بے حد سراہا اور امید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے اقدام سے مستفید ہوتے رہیں گے اس موقع پر سرپرست محسن رضا اور نگران میاں ظفر کہا کہ الحمدللہ بجوات کی تاریخ میں مددگار گروپ نے سب سے زیادہ میڈیکل کیمپ لگائے ہیں اور مستحقین کی دیگر ضروریات کو بھی پورا کرنے کیلئے اپنے فرائض سرانجام دئیے جبکہ نیکی کے اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا انہوں نے مخیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ ہمارے اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ مستحقین کی دیگر مزید ضروریات کو پورا کیا جا سکے جبکہ گروپ ممبران کا کہنا تھا کہ ہم ماضی کی طرح آئندہ بھی علاقے کی خدمت جاری رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں