Sialko Weak security dams 229

سیالکوٹ:دریائے توی مناور کےکمزور حفاظتی بند کی وجہ سے ملحقہ دیہات کو شدید خطرات لاحق ، دیہاتی آبادی اور زرعی زمین تباہی لے دہانے پر پہنچ گئی۔اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ

سیالکوٹ رپورٹ(کامران سلہری،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سیالکوٹ:دریائے توی مناور کےکمزور حفاظتی بند کی وجہ سے ملحقہ دیہات کو شدید خطرات لاحق ، دیہاتی آبادی اور زرعی زمین تباہی لے دہانے پر پہنچ گئی۔اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ ،
بند کی ازسر نو تعمیر کا مطالبہ، سیلاب کے دنوں میں جموں کشمیر سے آنے والے سیلابی پانی کی وجہ سے ملحقہ دیہات زیر آب آ جاتے تھے جن کی حفاظت کے لئے 2017میں حفاظتی بند تعمیر کئے گئے مگر ناقص میٹریل اور کمزور پشتوں کی وجہ سے بند انتہائی کمزور ہو چکے ہیں۔جس کی وجہ سے دریائے توی کے نواحی دیہات کی رہائشی آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔10000ہزار آبادی پر اور 12ایکڑ رقبے پر پھیلا یہ رقبہ موت کے دہانے پر کھڑا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق محمکہ انہار سمیت تمام متعلقہ محمکوں کی بارہا توجہ دلانے کے باوجود کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں