سیالکوٹ۔سانحہ سیالکوٹ پریانتھا کمارا کیس کا معاملہ 249

سیالکوٹ۔سانحہ سیالکوٹ پریانتھا کمارا کیس کا معاملہ

رپورٹ : سیالکوٹ (کامران سلہیروی، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سیالکوٹ۔پریانتھا کمارا کیس میں ملوث 79 ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا.
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نتاشہ نسیم سپرا نے کیس کی سماعت کی ۔پولیس کی طرف سے ملزمان کے مذید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی
عدالت نے ملزمان کو14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزمان کو دوبارہ 31 جنوری کو عدالت پیش کیا جائے گا.
پیشی کے موقع پر پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے.
پولیس کی بھاری نفری دہشت گردی عدالت کے باہر موجود رہی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں