رپورٹ سیالکوٹ : کامران سلہری ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی )
سیالکوٹ سے جہاں ایم ٹی آئی کے سٹاف نے خوا جہ صفدر میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال اور سردار بیگم ہسپتال میں تنخواہ نہ ملنے پر آج بھرپور احتجاج کیا. یاد رہے کہ سابقہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جب چارج سنبھالا تو اس نے ایم ٹی آئی سٹاف کی تنخواہ روک دی اور کام کرنے سے روکنے کا کہا مگر جلد ہی حمزہ شہباز کو بھی اپنی وزارت اعلیٰ سے فارغ کردیا گیا اس سٹاف نے ںئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے درخواست کی کہ حمزہ شہباز کے حکم کو کالعدم قرار دیا جائے اور ہمیں تنخواہ دی جائے مگر ابھی تک کوئی جواب نہ ملنے پر آج سٹاف نے ہڑتال شروع کر دی. یاد رہے اس میں زیادہ تر غریب سٹاف ہے جن کو تنخواہیں نہیں ملی اور ان کے گھر کا چولہا بند ہوگیا ہے.
202