Sialkot crackdown on anti-bullying 143

سیالکوٹ انسداد گداگری کیلئے کریک ڈاؤن

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سیالکوٹ انسداد گداگری کیلئے کریک ڈاؤن، شہر کے مختلف علاقوں سے 20گداگروں کو حراست میں لے لیا گیا، پکڑے جانیوالے افراد تھانہ سول لائنز منتقل کر دیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر اے سی سیالکوٹ سفیان دلاور کی زیر قیادت انسداد گداگری کے لئے قائم خصوصی کمیٹی میں شامل پولیس، سوشل ویلفیئر سمیت دیگر محکموں کے افسران و عملہ نے کشمیر روڈ، گھنٹہ گھر چوک، کینٹ، پیرس روڈکے علاقوں میں اچانک کاروائی کی اور یہاں مختلف چوراہوں میں بھیک مانگنے والے مرد و خواتین سمیت ڈیڑھ درج سے زائد افراد کو موقع پر ہی پکڑ لیا گیا۔ اے سی سفیان دلاور نے بتایا کہ گداگری کی لعنت کی روک تھام کیلئے آئندہ بھی آپریشن جاری رہے گا اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں