رپورٹ : الدمام صغیر برقی سعودی عرب ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی )
مورخہ 26 اگست 2022 سعودی عرب کے ساحلی شہر دمام میں پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل شعبہء خواتین سعودی عرب کی صدر نمیرہ محسن کی جانب سے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں یوم آزادی کے موقع پر مختصر نشست کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء میں افشاں ملہان نائب صدر ، وردہ رضا جنرل سیکریٹری، کومل حمزہ نائب صدر مالی امور، سما بدر نائب صدر تقریبات، ڈاکٹر سدرہ نائب صدر طبی امور، سیما اسلم اور دیگر عہدیداروں نے شرکت فرمائی۔
صدر نمیرہ محسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وقت حاضر کا تقاضا ہے کہ ہم خواتین اپنے سیلاب سے متاثرہ بہنوں اور بھائیوں کا بھرپور ساتھ دیں۔ انہوں نے بتایا کہ مسلمانوں کی تاریخ گواہ ہے کہ خواتین کس طرح ہر مصیبت میں ہمیشہ اپنی قوم کی ہمت اور ہراول دستہ بن کر شانہ بشانہ کھڑی رہی ہیں ۔
افشاں ملہان نے اپنے خطاب میں پاکستانی قوم کو یوم آزادی کو سادگی سے اور اپنے سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر شریک ہو کر منانے کی درخواست کی۔
نشست کے دوران تنظیمی امور کو بھی زیر بحث لایا گیااور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ سعودی عرب میں موجود پاکستانی خواتین کے مسائل اور بہبود کے ممکنہ منصوبوں پر روشنی ڈالی گئی۔
تقریب کے آخر میں خوبصورت چاند ستارے والا کیک کاٹا گیا اور اس تقریب میں ریسٹورنٹ میں موجود سب لوگ شامل ہوئے۔ خاص طور پر ریسٹورنٹ کے عملہ اور مینیجر نے شرکت کی اور پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل شعبہء خواتین سعودی عرب کی جانب سے سب کو کیک پیش کیا گیا۔
248