رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان
تصاویر/ولید اعجاز اعوان
صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اپنے قلم کی حرمت کی پاسداری ایک صحافی کی اہم ذمہ داری ہوتی ہے۔ آج کے دور میں صحافتی فرائض کو ایمانداری کے ساتھ انجام دینا ہی دراصل قلم کی حرمت کو تسلیم کرنا ہے۔ ایمانداری اور منصفانہ ذمہ داریوں کو پیش نظر رکھا جائے تویہ قوم و ملک کے ساتھ ایک بہترین وفاداری کے مترادف ہے۔ اس وقت صحافت ریاست کے چوتھے ستون کی حثیت اختیار کر گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ” PNP” کے چیئرمین حافظ عرفان کھٹانہ نے گزشتہ رات “”PNP”” کے بیورو چیف، کالم نویس اور سینئر صحافی اعجاز؟احمد طاہر اعوان کی “PNP”” ادارہ کے ساتھ گرانقدر صحافتی خدمات کے اعتراف میں خصوصی شیلڈ کا اعزاز دیتے ہوئے کیا۔ کھٹانہ صاحب خصوصی طور پر جدہ سے ریاض تشریف لائے تھے۔ اس موقع پر “”PNP”” کے مینجگ ڈائریکٹر زبیر خان بلوچ بھی موجود تھے۔ حافظ عرفان کھٹانہ نے مزید کہا کہ اس وقت “”PNP”” دنیا کا تیز ترین نیٹ ورک کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔ اور اپنے ادارہ کی ترقی اور کامیابی کے لئے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لا رہا ہے۔ ہر شعبہ میں خدمات سر انجام دینے والوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے لا کر ادارہ کو ایک مثالی ادارہ بنانے کا پختہ عزم بھی کئے ہوئے ہیں۔ ادارہ “”PNP”” اعجاز احمد طاہر اعوان کی صحافتی خدمات کو عزت و احترام کی نظر سے دیکھتا ہے۔ اور انکی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال بھی کر رہا ہے۔ حافظ عرفان کھٹانہ نے کہا کہ “”PNP”” کا بنیادی مقصد بھی پاکستان کے امیج کو ہی اولیت اور اہمیت دے رہا ہے۔ ہمارے ادارے کی پالیسی کے مطابق صاف ستھرے اور حقائق پر مبنی صحافت کی آبیاری کرنا ہے۔ انہوں نے “”PNP”” کی مکمل صحافتی ٹیم کی شب و روز کی محنت و کاوش کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔ خصوصا” حاجی محمد ناصر قادری کی اسپورٹس کو فروغ دینے میں اور نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں سے دور رکھنے کی پالیسی کو سراہا جن کی کوششیں آج شہر سیالکوٹ اور اردگرد کے نوجوان کرکٹ اور دیگر کھیلوں کی طرف بڑی تیزی کے ساتھ راغب کررہی ہیں۔ ان کی خدمات ادارہ کے لئے مثالی مقام رکھتی ہیں۔ اس موقع پر “”PNP”” کے مینجنگ ڈائریکٹر زبیر خان بلوچ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز احمد طاہر اعوان ادارہ “PNP” کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے صحافتی تجربہ کو بھرپور طریقہ سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ وہ ہمارے ادارہ کے لئے “”بابائے صحافت”” کا درجہ رکھتے ہیں۔ ان کی خدمات کو ادارہ عزت کا مقام دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعجاز صاحب طاہر اعوان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی مضامین حقائق سے مرصع اور انتہائی معیاری ہوتے ہیں۔ اس کے بعد “”PNP”” کے چیئرمین حافظ عرفان کھٹانہ اور مینجنگ ڈائریکٹر زبیر خان بلوچ کی طرف سے “” دیوان ریسٹورنٹ “” میں شاندار اور پرتکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔