155

پولیس نے ایک ماہ کے دوران اغوا برائے تاوان کے دو سو چالیس سے زائد اشتہاری ملزمان کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ پانچ کروڑ روپے مالیت سے زائد مال مسروقہ جن میں نقدی ، قیمتی کاریں ،ٹریکٹر ٹرالیاں ،مختلف کمپنیوں کی موٹر سائیکلیں برآمد کر کےاصل مالکان کے حوالے کیا ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت

رپورٹ ایچ ایم فیاض شیخوپورہ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخوپورہ پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا کہ پولیس نے ایک ماہ کے دوران اغوا برائے تاوان کے دو سو چالیس سے زائد اشتہاری ملزمان کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ پانچ کروڑ روپے مالیت سے زائد مال مسروقہ جن میں نقدی ، قیمتی کاریں ،ٹریکٹر ٹرالیاں ،مختلف کمپنیوں کی موٹر سائیکلیں برآمد کر کےاصل مالکان کے حوالے کیا ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت نے بتایا کہ شیخوپورہ پولیس کے جوانوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات فروشوں کے ایک سو بیس سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے چار من چرس ،چار کلو افیون سات سو چھہتر لیٹر شراب برآمد کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے چار رسہ گیروں سمیت دو سو کے قریب ملزمان کو حراست میں لیکر بائیس کلاشنکوفیں ،ایک سو پچپن پسٹل ،بائیس رائفلیں سیکنڑوں کی تعداد میں گولیاں اور کارتوس برآمد کیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت نے کہا شیخوپورہ پولیس کی تمام کامیابیوں کے پیچھے مقامی عوام کا تعاون بھی شامل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں