"پیمرا" نے عمران خان کی تقاریر اور بیانات پر پابندی لگا دی 126

شہباز شریف نے آج پوری قوم کو مزید “مہنگائی” کی خوشخبری سنا دی ہے، قوم کو اب اپنے پیٹ پر پتھر رکھنا پڑیں گے.عمران خان

بیورو چیف/کراچی اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قوم سے “اپنے ویڈیو لنک” کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے آج پوری قوم کو مزید “مہنگائی” کی خوشخبری سنا دی ہے، قوم کو اب اپنے پیٹ پر پتھر رکھنا پڑیں گے، عوام مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر ایک بسر پھر آنا پڑے گا، 10 ماہ کے دوران حکومت نے ہمارے ساتھ کیا، اللہ کسی دشمن کے ساتھ بھی نہ کرے، ملک کے غریب عوام مزید مہنگائی کے لئے تیار ہو جائیں، شہباز اور زرداری دونوں نے مل کر اور ایک سازش کے ذریعے ہماری حکومت کو گرایا، 10 اپریل کو ہم نے “حقیقی آزادی” کی تحریک کا آغاز کیا، بیرون ممالک میں چھپائی گئیں رقوم کو وطن واپس لایا جائے، ملک کے معاشی حالات خود ہی ٹھیک ہو جائیں گئے، ملکی تاریخ میں آج مہنگائی کا گراف سب سے زیادہ ہے، قوم اس وقت مہنگائی کے لئے نہی کسی اور کام کے لئے تیار ہو رہے ہیں، پوری قوم نے آج “جیل بھرو تحریک” کو کامیابی سے ہمکنار کر دیا ہے، اس وقت پوری قوم “انقلاب” کے لئے تیار ہو چکی ہے، قوم نے اپنا فیصلہ عمران خان کے حق میں دے دیا ہے، اس وقت ملک کے اندر سیاسی حالات انتہائ کسمپرسی کا شکار ہیں، لوگ غربت کی وجہ سے خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں، اس قوم سے “غداری” کی بدبو آ رہی ہے، حکمران عوام کے سامنے “”مگرمچھ کے آنسو” بہائے جا رہے ہیں، پاکستان کے اندر سازش ہو رہی ہے، ہمارا مقصد آئین اور قانون کی حکمرانی ہے، ملک کے اندر “جنگل” کا قانون ہے، ہمارے ساتھ انتقامی روش اور سیاست کا استعمال کیا گیا ہے، آج ملک کے اند “مہنگائی عروج” پر ہے، میرے اوپر مختلف عدالتوں کے اندر 70 سے زائد مقدمات اور “FIR” کا اندراج کیا گیا، میں ہرگز ڈرنے والا نہی ہوں، میرے حوصلے بلند ہیں اور رہیں گئے، اس ملک کو یہاں تک لانے میں موجودہ حکومت ذمہ دار ہے، ملک کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے، ملک کے اہم سیاسی فیصلے ملک سے باہر بیٹھ کر کئے جا رہے ہیں، عوام موجودہ نظام حکومت سے تنگ آ چکی ہے، اب عوام سے نہیں ملک کے لئے اپنی “قربانی” دینے کا وقت آ گیا ہے، ہم ملک کے اندر آئین کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، ملک اس وقت بغیر قانون کے چل رہا ہے، پوری قوم ایک بسر پھر سڑکوں پر آنے کے لئے تیار ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں