Shabqadar Police Station in Charsadda successfully cracked down on mobile phone shopkeepers who posted pornographic videos on mobile phones on public complaints. 20 arrested, 20 computers seized. 224

چارسدہ کے تھانہ شبقدرپولیس کی عوامی شکایات پر موبائیل فونز میں فحش ویڈیوز ڈالنے والے موبائیل فونزدکانداران کے خلاف کامیاب کاروائی۔20افراد گرفتار۔20کمپیوٹر قبضہ میں لئے گئے۔

چار سدہ رپورٹ نمائندہ خصوصی(عدنان تابش ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
علاقہ میں ہر قسم برائی کے بارے معلومات فراہم کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔عوام کسی بھی جرم اور معاشرتی برائی کے بارے ہمیں اطلاع دیں،فوری کاروائی کریں گے۔ڈی ایس پی شبقدر سبزعلی خان
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ آصف بہادر خان کو شکایت ملی کہ علاقہ تھانہ شبقدر میں موبائیل دکانات والے جوان العمر لڑکوں کے موبائیل فونز میں فحش ویڈیوز ڈال رہے ہیں جن کی وجہ سے نوجوانان جنسی بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں اور فحاشی کو فروع مل رہی ہے۔اس شکایت پر ڈی ایس پی شبقدر سبزعلی خان کو فوری کاروائی کا حکم دیا۔ڈی ایس پی سبزعلی خان نے ہمراہ ایس ایچ او شبقدر انسپکٹر گلشید خان،طاہر خان اے ایس آئی انچارج چوکی بازار کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے20 دکانداران کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے جن کی قبضہ سے20 کمپیوٹر سیٹ قبضہ پولیس میں لیکر تفتیش شروع کی گئ ہے۔گرفتار شدہ افراد کے خلاف تھانہ شبقدر میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی شبقدر سبزعلی خان نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی شخص کو علاقہ میں فحاشی پھیلانے نہیں دیں گے۔عوام کسی بھی جرم اور معاشرتی برائی کے بارے ہمیں اطلاع دیں ہم فوری کاروائی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں