رپورٹ پشاور نمائندہ خصوصی (عدنان تابش ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
شبقدر حلیمزئی محلہ خویزئی میں مبینہ طور پر زبانی تکرار پر فائرنگ سے چار افراد زخمی، ایک جان بحق۔
جوابی فائرنگ سے ملزم بھی شدید زخمی۔ دو کی حالت تشویشناک
ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم اکرام نے غلط عادات واطوار سے منع کرنے پر پہلے بھائی اور بعد میں چچا زاد بھائیوں پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ملزم اکرام کا بھائی عمران موقع پر جان بحق ہوگیا۔ جبکہ تین زخمیوں امجد، انداز اور ریمان میں سے ایک ریمان کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ جوابی فائرنگ سے ملزم اکرام بھی شدید زخمی ہوگیا۔ جسے شدید تشویشناک حالت میں پہلے ٹی ایچ کیو شبقدر اور بعد میں پشاور منتقل کیا گیا.