Shabqadar administration 324

شبقدر انتظامیہ نے عوامی احتجاج کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے پرانے ٹرانسپورٹ اڈے کو عارضی طور پر کھول دیا۔

شبقدر رپورٹ نمائندہ خصوصی(عدنان تابش ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ایک ہفتہ قبل مقامی انتظامیہ نے شبقدر بازار میں رش کی وجہ سے ٹرانسپورٹ اڈہ شبقدر سے باہر مںتقل کردیا تھا۔ جس پر ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی احتجاج کیا۔ جس کی وجہ سے شبقدر آمد ورفت خصوصاً طلباء کو سکول اور کالج آنے جانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آج صبح کالج طلباء نے ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی اور اڈے کی منتقلی کے خلاف شبقدر مین چوک بند کرکے پرامن احتجاج شروع کردیا۔ جس کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کے مقامی لیڈرز بھی ان کے ساتھ اس احتجاج میں شریک ہوگئے۔ کئی گھنٹوں کے پرزور احتجاج کے بعد چارسدہ سے اے ڈی سی ثانیہ صافی، اے سی شبقدر، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او شبقدر نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کئے، جس کے بعد پرانے اڈے کو ایک ہفتے کے لئے بحال کیا۔ جس کے دوران آر ٹی اے، انتظامیہ اور مقامی مشران اس کے مستقل حل کے لئے جامع مذاکرات کرکے عوام کے تحفظات کو دور کریں گے۔
واضح رہے۔ کہ شبقدر بازار سے نیا ٹرانسپورٹ اڈہ چار کلومیٹر کے فاصلے پر ایک غیر اباد جگہ پر بنایا گیا ہے، جس پر ٹرانسپورٹرز، مقامی تاجر تنظیموں سمیت عوام نے سیکیورٹی اور دیگر مسائل کی بنیاد پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں