SH Othanah Muradpur Sialkot Bilal Farooq arrested gang of dangerous gangs involved in more than 25 incidents of robbery 255

ایس ایچ اوتھانہ مرادپورسیالکوٹ بلال فاروق نےڈکیتی و راہزنی کی 25 سے زائد وارداتوں میں ملوث خطرناک گاموں ڈکیت گینگ گرفتارکرلیا،مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا گیا

کوٹلی لوہاراں(نامہ نگار، کامران سلہیروی، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)
سیالکوٹ سےہمارے نمائندہ کامران سلہری کی رپورٹ اور ترجمان سیالکوٹ پولیس خرم شہزادکےمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں اے ایس پی صدر سرکل خرم مہیسر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مراد پور بلال فاروق نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی و راہزنی کی 25 سے زائد وارداتوں میں ملوث 6 رکنی غلام مصطفی عرف گاموں ڈکیت گینگ کوگرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں گینگ کا ریکارڈ یافتہ سرغنہ غلام مصطفی عرف گاموں، مبین،علی رضا،ملازم حسین، ضیغم عباس،احمد علی شامل ہیں.گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش شہر میں ڈکیتی و راہزنی کی 25 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزمان کے قبضہ سے دوران واردات شہریوں سے چھینی گئی نقدی رقم 150000 روپے 7 عدد موٹرسائیکلیں 6 عدد موبائل فونز جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل اور گولیاں برآمد کی ہیں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس ٹیم میں موجود تمام افسران و ملازمان کو تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں