Seventh Convocation and Silver Jubilee of Medical College Gujranwala 137

طبیہ کالج گوجرانوالہ کا ساتواں کانووکیشن اور سلور جوبلی بھر پور شان وشوکت سے منائی گئی

رپورٹ کوٹلی لوہاراں: کامران سلہری (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

طبیہ کالج گوجرانوالہ کا ساتواں کانووکیشن اور سلور جوبلی کاپروگرام ۔چیئر مین کالجز وصد رتعمیر کردار سوسائٹی پروفیسر حکیم طاہر پرویز بھٹی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا ۔ جس کے مہمان خصوصی صدر نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد حکیم محمد احمد سلیمی تھے جبکہ مہمانان اعزاز میں ویدجمیل خاں ، حکیم محمد امین بیگ حکیم راحت نسیم سوہدروی عبدالعزیز بھٹی ، ایڈووکیٹ اور دیگر پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے آۓ ہوۓ کم و بیش گیارہ سو ( 1100 کے قریب اطباءکرام نے شرکت کی جس میں طب میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والوں کو میڈل ، شیلڈ ، اور فارغ التحصیل طلباء میں ڈپلومے تقسیم کیے گئے اس موقع پر صدر نیشنل کونسل حکیم محمد احمد سلیمی نے خطاب کرتے ہوئے کونسل کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل انشاءاللہ طب اور طبیب کا ہے ہمیں اپنے روشن مستقبل کے لئے مل جل کر کام کرنا ہوگا ۔ طبی ضابطہ اخلاق کو اپناوطیرہ بنانا اور تحقیق کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔آخر میں چیئر مین طبیہ کالج گوجرانوالہ نےدعاۓ خیر کی ، اور پروگرام کے اختتام پر پر تکلف کھانا پیش کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں