senior leader of Muslim League Zia 98

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ضیاء کے سینئیر رہنما رانا احسان کی جانب سے مسلم لیگ ضیاء کے مرکزی چئیرمین اور سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اعجاز الحق کے اعزاز میں شاندار عشائیہ

خصوصی رپورٹ الریاض اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ضیاء کے سینئیر رہنما رانا احسان کی جانب سے مسلم لیگ ضیاء کے مرکزی چئیرمین اور سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اعجاز الحق کے اعزاز میں شاندار عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے اکابرین نے شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ وطن سے دور ہم وطنوں کا خلوص پاکستانیوں کی روایتی مہمان داری کا مظہر ہے دنیا بھر میں پاکستانی اوورسیز پاکستان کی روشن ثقافت، تہذیب اور بھائی چارے کے سفیر ہیں اوورسیز پاکستانی ہر سال ایک کثیر زرمبادلہ پاکستان بھیج کر ملکی معیشت کی مضبوطی میں اپنا جاندار کردار ادا کر رہے ہیں پاکستانی ہمارے بھائی اور وطن عزیز کا قیمتی اثاثہ ہیں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی حقیقی معنوں میں خدمت ہی میرا مشن ہے اعجاز الحق نے خوبصورت عشائیہ تقریب منعقد کرنے پر رانا احسان کا شکریہ ادا کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے میزبان رانا احسان نے اپنے قائد اعجاز الحق کو عمرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانی پاکستان کی ترقی خوشحالی کے ہمیشہ سے کوشاں ہیں پاکستان کی سالمیت ہی ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے معروف سماجی شخصیت ارشد تبسم نے اعجاز الحق کو سعودی عرب آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم تمام پاکستانی جذبہ حب الوطنی کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں ارشد تبسم نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارا ایمانی اور روحانی رشتہ ہے سر زمین حجاز ہمارا مرکز اور محور ہے ارشد تبسم نے مہمان خصوصی اعجاز الحق کو اپنے قائد محترم علامہ محمد طاہر القادری کی خوبصورت کتاب تحفہ کے طور پر پیش کی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا تقریب میں معروف نعت خواں عابد شمعون چاند نے کلام سیف الملوک سنا کر حاضرین کو خوب محظوظ کیا تقریب سے ؛ زبیر خان ؛ ملک افتخار اعوان ؛ محمد ریاض ؛ مصطفی پاشا ؛ افضل چیمہ ؛ ملک عرفان علی اور دیگر نے بھی اعجاز الحق کو عمرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اوورسیز پاکستانیوں کے جذبہ حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں