Senior journalist Iftikhar Ahmad martyred by unknown gunmen in Shabqadar 191

شبقدر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سینئر صحافی افتخار احمد شہید

رپورٹ شبقدر : عدنان تابش (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تفصیلات کے مطابق ضلع چارسدہ کے تحصیل شبقدر بازار میں رات کو تقریباً ساڑھے نو بجے ایکسپریس نیوز سے وابستہ مقامی صحافی افتخار احمد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق صحافی افتخار احمد عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد اپنے دفتر آرہے تھے، کہ نامعلوم افراد کی افراد نے اس پر فائرنگ کردی۔ شدید زخمی حالت میں اسے شبقدر ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا۔ تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صحافی افتخار احمد کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے بھی واقعے کا نوٹس لے کر ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کردی۔ ڈی پی او کی نگرانی میں مقتول کا پوسٹ مارٹم کروانے کے احکامات جاری کئے۔
دوسری جانب مقامی صحافیوں نے افتخار احمد کے قتل کے خلاف شبقدر چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس میں انہوں نے پولیس حکام سے صحافی افتخار احمد کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
تھانہ شبقدر پولیس نے افتخار احمد کے بھائی حضرت بلال کے مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں