senior journalist, columnist, poet 85

“”پی این پی PNP”” کے چیئرمین، سینئر صحافی، کالم نویس، شاعر و ادیب اور اینکر پرسن حافظ محمد عرفان کھٹانہ گزشتہ شب کراچی پاکستان سے ریاض آئے ہوئے، “”بیوروچیف “” اعجاز احمد طاہر اعوان سے ملاقات کی

ریاض/اعجاز احمد طاہر اعوان
“”پی این پی PNP”” کے چیئرمین، سینئر صحافی، کالم نویس، شاعر و ادیب اور اینکر پرسن حافظ محمد عرفان کھٹانہ گزشتہ شب کراچی پاکستان سے ریاض آئے ہوئے، “”بیوروچیف “” اعجاز احمد طاہر اعوان سے ملاقات کے لئے خصوصی طور پر جدہ سے ریاض تشریف لائے، اس خصوصی ملاقات کے دوران “”PNP”” کے مینجنگ ڈائریکٹر زبیر خان بلوچ بھی موجود تھے، اور ریاض کے معروف “”TRIANGLE COFFEE SHOP”” پر ایک خصوصی ملاقات کی نششت کا اہتمام کیا گیا، جو ایک گھنٹہ تک جاری رہی، اس یادگار ملاقات کے دوران حافظ محمد عرفان کھٹانہ اور زبیر خان بلوچ نے اعجاز احمد طاہر اعوان کو دوبارہ ریاض آمد پر خوش آمدید کہا، اور ادارہ “”PNP”” کے لئے انکی گرانقدر صحافتی خدمات اور وسیع صحافت کے تجربہ کو “”PNP”” کے لئے ایک عظیم آثاثہ اور تابناک درخشندہ ستارہ بھی قرار دیا، چیئرمین حافظ محمد عرفان کھٹانہ نے کہا کہ “”PNP”” اپنی صحافتی ٹیم کی شب و روز کی کاوشوں اور محنت و لگن کی بدولت اس وقت پاکستان کا تیز ترین نیٹ ورک ہونے، اور بروقت اپنے قارئین تک تازہ ترین خبروں کو پہچانے کا اعزاز بھی حاصل کر چکا ہے، اور یہ ادارہ صحافت کے میدان میں مزید ترقی کی طرف بھی تیزی کے ساتھ رواں دواں ہے، “”PNP”” کے نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے کے لئے اس کی ٹیم میں دیگر صحافت کا وسیع تجربہ رکھنے والی شخصیات کو بھی ادارہ میں شامل کیا گیا ہے، پوری صحافتی ٹیم اور محنت کے جذبے سے سرشار ادارہ “”PNP”” سے منسلک شعبہ صحافت کی ٹیم ہمارے ادارہ کے لئے باعث فخر بھی ہے، ہم سب اس ادارہ کے بطور فیملی
ممبر کے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو بڑے ہی احسن طریقہ سے پورا بھی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر حافظ محمد عرفان کھٹانہ اور زبیر خان بلوچ نے اعجاز احمد طاہر اعوان کو ادارہ “”PNP”” کی طرف سے نیا “” مائیک لوگو”” بھی پیش کیا، اور اپنی طرف سے مزید تعاون اور راہنمائی کی بھی مکمل یقین دہانی کرائی، اعجاز احمد طاہر اعوان نے اپنی طرف سے دونوں شخصیات حافظ محمد عرفان کھٹانہ اور زبیر خان بلوچ کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا اور ادارے کے ساتھ اپنے مکمل تعاون اور مستقبل میں اس کی ترقی اور کامیابی کا بھی یقین دلایا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں