senior journalist Arshad Sharif Shaheed 211

سینئر صحافی ارشد شریف شہید کے قتل میں ملوث کینیا پولیس کے پانچوں اہلکار بے گناہ قرار

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
واضح رہے کہ چند ماہ قبل سپریم کورٹ کے سوموٹو نوٹس پر پاکستان نے کینیا کے حکام سے خط لکھ کر ارشدشریف قتل کیس کی نئی تحقیقات کیلئے اجازت مانگی تھی.
سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل میں ملوث کینیا پولیس کے پانچوں اہلکاروں کو بے گناہ قرار دے دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیو کے مطابق پانچوں پولیس اہلکاروں کو انکوائری میں بےگناہ قرار دے دیا گیا، یہی نہیں بلکہ 2 اہلکاروں کو سینیئر رینک پر ترقی بھی دے دی گئی۔ جب متعلقہ اتھارٹی سے اس پولیس اہلکاروں کی بحالی اور تحقیقات کی طوالت سے متعلق سوال کیا گیا تو وہ جواب دینے سے قاصر رہے۔
کینیا میں صحافی ارشد شریف کے میزبان خرم اور وقار قتل میں ملوث ہونے کے الزام سے انکار چکے ہیں اور کینیا میں ہی مقیم ہیں ۔ ذرائع کا کہناہے کہ کینیا کی انڈی پینڈنٹ پولیسنگ اوور سائٹ اتھارٹی تحقیقات کا نتیجہ ہفتوں میں دینے کے وعدے کے باوجود آج تک منظر عام پر نہ لاسکی.
تاہم خط کے جواب میں کینین حکام نے کہا تھا کہ تفتیش میں پاکستان کے عمر شاہد حامد اور اطہر وحید سے بھرپور تعاون کیا تھا، نئی تحقیقات کا بھی مختلف نتیجہ نہیں نکلنے لگا۔ کینیا کے حکام کا کہنا تھا کہ ارشد شریف قتل کیس میں ضروری تعاون پہلے ہی کرچکے،سپریم کورٹ کا حکم پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ کینیا کے حکام 5 سے زائد بار پاکستان کی درخواست رد کرچکے ہیں ، عدم تعاون سے متعلق پاکستان اور کینیا کے حکام نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کو تصدیق کی تھی.
ذرائع کے مطابق پاکستانی تفتیش کاروں کی رپورٹ میں کینین حکام پر تنقید سے مقامی ادارے سخت ناراض تھے، ارشد شریف قتل کیس پر کینیا حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ اب تک شائع نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ ارشد شریف قتل کیس میں سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لے کر نئی تحقیقات کا حکم دیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں