seminar was organized on World Diabetes Day 141

کراچی کی مقامی تنظیم ” وومن اسکواڈ ” کی جانب سے ورلڈ ڈائبیٹیز ڈے پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا

رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

کراچی کی مقامی تنظیم ” وومن اسکواڈ ” کی جانب سے ورلڈ ڈائبیٹیز ڈے پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا.جس میں کراچی کے معروف کنسلٹنٹ فزیشن اور زیابیطس کے ماہر جناب ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی اور فوڈ اینڈ سائنس کی طالبہ لائبہ نعیم نے شوگر کے مرض اور اسکی پیچیدگیوں پر اور شوگر میں مبتلا مریضوں کی خوراک پر سائنسی تحقیق کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شوگر کا مرض بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس وقت تقریباً 33 ملین افراد پاکستان میں شوگر کے مریض ہوچکےہیں اور پاکستان دنیا میں چائنہ اور انڈیا کے بعد تیسرے نمبر پر ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت پر بھی اثر پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ شوگر کی وجہ سے دنیا بھر جہاں آنکھوں کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے وہی پر شوگر کی وجہ سے دنیا بھر میں ٹانگ کٹنے کی شرح بھی وجہ شوگر کا مرض ہے اور اس ہی طرح گردوں کی صفائی ڈائیلائیسسز کے مریضوں کی بڑی تعداد شوگر کے مریضوں کی ہی ہوتی ہے وہیں شوگر کے مریض دل کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں کیونکہ شوگر انسان کی مائیکرو اور میکرو ویسلز کی بیماری ہے جس کی وجہ سے جسم کے تمام ہی اعضاء کو بہت زیادہ نقصانات کا اندیشہ رہتا ہے ڈاکٹر نعیم نے کہا ان تمام کمپلیکیشن نے بچنے کا واحد طریقہ احتیاط اور شوگر کو کنٹرول کرنے میں ہے اس موقع پر خوراک کی ماہر مس لائبہ نعیم نے کہا کہ شوگر کو کنٹرول کرنے میں جہاں روزانہ ورزش اور ادویات کی ضرورت ہے وہی لو کاربوہائیڈریٹ ڈائیٹ کی بھی بہت ضرورت ہے اس طرح آپ کے جسم میں شوگر کی مقدار بھی کم ہو گی اور اس طرح آپکی کم ادویات میں شوگر بہتر کنٹرول رہ سکتی ہے اس موقع پر مختلف ٹیسٹ جن میں بلڈ پریشر ۔ بلڈ شوگر ۔ کولیسٹرول اور بی ایم ڈی کے ٹیسٹ اور مفت کئے گئے ۔
سیمینار سے پہلے ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی اور مس لائبہ نعیم کا وومن اسکواڈ کی چیئرمین مس حبا عامر اور انکی ٹیم نے زبردست استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے سیمینار میں مختلف یونیورسٹیوں سے مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی اور سیمینار کے آخر میں سوال جواب کے سیشن میں بھی بھرپور حصہ لیا سیمینار کے بعد تمام معزز شرکاء کی ہائی ٹی سے توزا بھی کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں