غزہ میں بچوں کی خون آلود تصاویر دیکھ کر جاپان کے 80 سال پرانے منظر کی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں.توشیوکی میماکی 41

غزہ میں بچوں کی خون آلود تصاویر دیکھ کر جاپان کے 80 سال پرانے منظر کی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں.توشیوکی میماکی

سٹاف رپورٹ ،پی این پی نیوز ایچ ڈی

امن کا نوبیل انعام جیتنے والے جاپان کے تنظیم نیہون ہیڈانکیو فلسطینیوں کے قتلِ عام پر رو پڑے

جاپانی تنظیم نیہون ہیڈانکیو کی جانب سے اینٹی نیوکلیئر مہم چلانے والے توشیوکی میماکی نوبیل انعام جیتنے کے بعد اپنی گفتگو میں بولے کہ غزہ کو ہر حال میں جنگ جیتنا ہوگی.
ان کا کہنا تھا حیران ہوں کہ غزہ اور اسرائیل کی جنگ بندی کے لئے کام کرنے والوں کے بجائے ہمیں نوبیل انعام کا حق دار ٹھہرایا گیا.
اشکبار آنکھوں کے ساتھ توشیوکی نے کہا کہ غزہ میں بچوں کی خون آلود تصاویر دیکھ کر جاپان کے 80 سال پرانے منظر کی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں، جب ایٹمی حملے میں بچوں سے ان کے ماں باپ کو چھین لیا گیا تھا.
واضح رہے کہ اینٹی نیوکلیئر مہم چلانے والے توشیوکی میماکی امن کے نوبیل انعام کے حق دار قرار پائے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں