پوری قوم آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے دفاع کیلئے سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار رہے۔سابق وزیر اعظم عمران خان 225

عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نیب مقدمات میں 10 روز تک کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں آئندہ منگل تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے.
عدالت عالیہ لاہورکے جج جسٹس علی باقر نجفی نے نیب مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دائر درخواست برائے قبل از گرفتاری ضمانت کی سماعت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا ہم آپ کو حفاظتی ضمانت دے رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ عدالتی حکم پرعمل درآمد کریں گے۔

اس موقع پر عدالت میں موجود عمران خان نے مؤقف اختیا رکیا 50 سال میں میرے خلاف ایک مقدمہ نہیں تھا اب 100 کے قریب ہوگئے ہیں، مجھے ٹکٹس دینے کا وقت نہیں مل رہا ہے، میری الیکشن مہم عدالت سے ہائیکورٹ اور ہائیکورٹ سے دوسری عدالت تک ہورہی ہے، میرا سارا وقت وکلا سے مشاورت میں گزر جاتا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے کہا گیا توشہ خانہ کیس میں پہلے سے ہی ایک ادارہ تحقیقات کر رہا ہے اور ٹرائل بھی چل رہا ہے، نیب نے بھی توشہ خانہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ اتنے کیسز ہوگئے ہیں کہ وکلا کو بھی معاونت کے لیے وقت نہیں مل رہا ہے، عمران خان کے خلاف کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں