(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
راجہ گل زیب کیانی نے گورنر پنجاب کو حرمین شریفین آمد پر خوش آمدید کہا اور عمرہ کی مبارک باد دی ۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پی ٹی آئی الیکشن میں کامیابی پر تمام نیشنل باڈی کو مبارک باد پیش کی۔
سیکرٹری یوتھ نے اوورسیز پاکستانی نوجوانوں کے تعلیمی و دیگر درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ یوتھ سیکرٹری نے اوورسیز پاکستانی نوجوانوں کے مستقبل کے لیے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کرکے تربیتی پروگرام کروانے کے حوالے سے گفتگو کی اور طلبا و طالبات کے لئے پاکستان کی کسی بھی یونیورسٹی کے کمپس کے قیام کے لئے تجویز پیش کی۔ ملاقات میں سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر سکندر خان بھی موجود تھے۔