Secretary Minerals Punjab Amir Ijaz Akbar paid a surprise visit to Kotli Loharan Hospital 247

سیکرٹری معدنیات پنجاب عامر اعجاز اکبر کا کوٹلی لوہاراں ہسپتال کا اچانک دورہ

کوٹلی لوہاراں(نامہ نگار، کامران سلہیروی، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)

ڈاکٹر ولید ناصر چوہدری،ایم ایس ڈاکٹر شاہد اقبال اور دیگر نے استقبال کیا۔
دورہ کے دوران سیکرٹری معدنیات پنجاب عامر اعجاز اکبر نے او پی ڈی اور سٹاف رجسٹر کی چیکنگ کی اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب بالخصوص اور حکومت پاکستان بالعموم تمام ہسپتالوں میں بہتری لانے اور کرونا اور ڈھینگی وبا سے نمٹنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے میں مصروف عمل ہے
۔ایم ایس شاھد اقبال نے مریضوں کی دیکھ بھال اور صفائی و ستھرائی اور ہسپتال کے عملہ کی پیشہ ورانہ زمہ داریوں کی ادائیگی کے بارے میں بریف کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں