سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سیکرٹری زراعت نے جہانیاں میں کپاس کے آئی پی ایم نمائشی پلاٹوں پر ضررساں کیڑوں کے کنٹرول کیلئے بائیو پیسٹی سائیڈز کے استعمال اور بائیولوجیکل کے طریقوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کاشتکاروں نے بتایا کہ انہوں نے کپا س کی فصل میں سفید مکھی،گلابی سنڈی و دیگر نقصان دہ کیڑوں کے تدارک کیلئے پلانٹ ایکسٹریکٹس کا استعمال کیا ہے۔ بارشوں سے کپاس کا عمومی قد چھوٹا رہا ہے۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا کہ کپاس کے نمائشی پلاٹوں سمیت جن کاشتکاروں نے بائیو پیسٹی سائیڈزکا ستعمال کیا ہے ان کی ابتدائی چنائیوں میں ہی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔کاشتکار کپاس کے آخری ٹینڈے کے کھلنے تک فصل کی بہتر نگہداشت میں کسی قسم کی سستی نہ برتیں۔سیکرٹری زراعت نے مزید کہا کہ گھریلو سطح پر کپاس کا بیج بنانے کیلئے کاشتکار ترجیحاً پودے کی درمیان والی پھٹی استعمال کریں۔ کپاس کی چنائی صبح 10بجے سورج کی روشنی میں کریں۔