Second Gulf Urdu Conference was held in Qatar 164

بزم صدف انٹرنیشنل کے زیر اہتمام قطر میں دوسری خلیج اردو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا سعودی عرب سے تخیل ادبی فورم کے پیٹرن انچیف منصور محبوب چوہدری نے خصوصی شرکت کی

رپورٹ : جویریہ اسد(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

بزم صدف انٹرنیشنل کے زیر اہتمام قطر کے دارلحکومت دوحہ میں دوسری خلیج اردو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ بزم صدف انٹرنیشنل کے روح رواں شہاب الدین احمد نے نہ صرف خلیج کے شعراء کرام بلکہ برطانیہ سے بھی باصر سلطان کاظمی اور تخیل ادبی فورم کے سرپرستِ اعلیٰ منصور محبوب کو خصوصی طور پر مدعو کیا- تقریب کی صدارت جناب حسن عبدالکریم چوگلے اور نظامت کے فرائض احمد اشفاق نے انجام دیئے اس کے علاوہ ریاض شاہد ( بحرین) مسعود حساس(کویت) اور ناصر معروف (عمان) سٹیج پر جلوہ افروز ہوئے۔ قطر کے شعراء کرام عتیق انظر ، مقصود انور، ڈاکٹر وصی الحق وصی ، اطہر اعظمی، انور علی رانا، اشفاق دیشمکھ اور مظفر نایاب نے اپنا کلام پیش کیا محترمہ رفعت جہاں ، عمران اسد، محمد عرفان اللہ، محمد صباح الدین اور یاور حسین نے بے مثال انتظامات اور مہمان نوازی کی دوحا قطر کی ادبی شخصیات اعجاز حیدر، قمرالزمان بھٹی ، ملک لیاقت اور اردو ادب سے محبت کرنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کے اختتام میں تمام شرکاء کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔
تخیل ادبی فورم کی سرپرستِ اعلیٰ منصور محبوب نے شہاب الدین اور بزم صدف انٹرنیشنل کے تمام ممبران کی ادبی کاوشوں پہ خراج تحسین پیش کیا اور سعودی عرب میں ادب کو فروغ دینے کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں