second anniversary of Kashmiri leader Syed Ali Geelani 168

کشمیری راہنما سید علی گیلانی کی دوسری برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیریوں کے لیے انصاف، حصول آزادی اور حق خود ارادیت کا پر زور مطالبہ

خصوصی رپورٹ/بیوروچیف اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

عظیم حریت لیڈر سید علی گیلانی کی دوسری برسی کے موقع پر قونصل جنرل پاکستان جدہ خالد مجید نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی ہمت اور استقامت کا عظیم پیکر تھے۔ انہوں نے کشمیریوں کے حقوق اور حصول آزادی کے لیے انتھک محنت اور مصائب و مشکلات کا سامنا بھی کیا۔ ان کی قربانیاں اورغیر متزلزل عزم ہمت سب کو ہمیشہ متاثر کرتا رہے گا۔ آج ہم بہادرکشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل “” اظہار یکجہتی”” کرتے ہیں.
ہمیں کشمیری آبادی کے خلاف جاری مظالم اورخلاف ورزیوں پرغورکرنا چاہیے اورجموں و کشمیر میں غیر قانونی قبضے کی واضح الفاظ میں مذمت کرنی چاہیے۔ حکومت پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ ہم عالمی برادری سے پر زور مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ وہ دیرینہ اور نصف صدی سے زائد عرصہ پر محیط اس تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی
“” قراردادوں”” کے مطابق حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔ آج ضرورت اس بات کی ہے ہے کہ کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق خود ارادیت دیا جائے۔اور اس کے راستہ میں تمام حائل رکاوٹوں کو پوری امت اسلامیہ مل کر ختم کرنے کی بھرپور کوشش کرے.
سید علی گیلانی کے متاثر کن الفاظ، “”ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے”” ہمارے دل و دماغ میں ہمیشہ گونجتے رہیں گے۔ آج ہم اس پختہ عہد اور عزم کی تجدید بھی کرتے ہیں کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ ان کی جائز امنگوں کی وکالت کرنے کے لیے انتھک کاوشیں کریں گے اور ہر جائز ذریعہ بروئے کار لائیں گے۔ ہم سب کو مل کر ایک ایسے مستقبل کی طرف کام کرنا ہے جہاں کشمیری عوام اپنی تقدیر کا خود فیصلہ کر سکیں اور امن اور ہم آہنگی سے رہ سکیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں