رپورٹ خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان کی معروف فلاحی تنظیم “”سائیہ خدائے ذوالجلال”” کی بانی چئیرپرسن ڈاکٹرحفضہ خان عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب تشریف لائیں، تو ان کے اعزاز میں ایک مقامی ریسٹورنٹ میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیت اورپاک سعودی فرینڈز شپ فورم کے بانی چیئرمین چودھری خالد رشید کی جانب سے افطارو ڈنر کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ جس میں فورم عہدہ داران و ممبران کے علاوہ دیگر تنظیوں کے قائدین نے بھی شرکت کی ۔
اس خصوصی “”افطار ڈنر”” کی نظامت کے فرائض پاک اوورسیز میڈیا فورم کے میاں محی الدین زاہد نے ادا کرتے ہوئے پاک سعودی فرینڈز شپ کے چیئرمین چودھری خالد رشید اورتمام شرکاء کا خیرمقدم کیا اور ڈاکٹرحفضہ صاحبہ کو فریضہ عمرہ ادا کرنےکی مبارکباد بھی پیش کی، اور ان کے فلاحی کاموں جن میں ضرورت مند بچوں کی کفالت، رہائش، قیام، طعام اور تعلیم کا بندوبست شامل ہیں، کی تعریف کرتےہوئےخراجِ تحسین پیش کیا۔ انھوں نےکہا ڈاکٹر صاحبہ نے لاہور سےجو کام شروع کیا تھا اس کا دائرہ اب گلگت۔ بلتستان ڈویژن تک پھیل چکا ہے۔
ڈاکٹرحفضہ خان نے اپنے خطاب “”سائیہ خدائے ذوالجلال”” کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا اورکہا کہ دیار غیر میں آپ لوگوں کا اتحاد دیکھ کردلی خوشی ہوئی۔ انھوں تمام شرکاء کو شارٹ نوٹس پردعوت میں شرکت کرنے پرشکریہ اداکیا۔ ڈاکٹر حفظہ خاں نے بتایا کہ میں نے یہ کام شروع کرنے کا فیصلہ اس وقت جب میں جھگیوں کے بچوں کو بھیک مانگتے دیکھتی تھی تو مجھے بہت افسوس ہوتا تھا۔ تب میں نے فیصلہ کیا کہ ان بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے ملک کا ذمہ دار شہری بناؤں گی۔ میں پڑھائی کے لیے جہاں بھی کیمپ لگاتی اسے لوگ اکھاڑ دیتے تھے۔بچوں کے والدین بھی مخالف کرتے تھے کیونکہ وہ ان سے گھروں میں کام کراتے تھے۔ لیکن میں نے ہمت نہ ہاری اور کام جاری رکھا۔ پھر میں نے ایک کنٹینر میں سکول بنایا جہاں اس وقت 70 بچے زیر تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔ جنہیں دین و دنیا کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کتابیں اور کھانا بھی مفت دیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر حفظہ خان کا کہنا تھا کہ مشکلات تو بہت ہیں لیکن میں یہ سفر جاری رکھوں گی۔ ڈاکٹر صاحبہ نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ “”سائیہ خدائے ذوالجلال فاؤنڈیشن”” کے نام پر بچوں کے لئے زمین خرید کر اسکول کی تعمیرکروں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہوسکیں۔
چودھری خالدرشید نےاختتامی کلمات میں تمام حاضرین اور معززین کا شکریہ ادا کیا۔ خاص طور پر پاک میڈیا گروپ کے جنرل سیکریٹری اور معروف صحافی ملک عاصم اعوان کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے یہ تقریب ممکن ہوسکی۔ اسکے علاوہ پاک اوورسیز میڈیا گروپ کے پٹرن انچیف سید مسرت خلیل اور دیگرعمائدین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے شرکت کرکے تقریب کورونق بخشی۔
انھوں نے ڈاکٹر صاحبہ کو یقین دلایا کہ ہم آپ کی جدوجہد میں شامل ہیں کیونکہ ہم لوگ بھی پاک سعودی فرینڈز شپ کےپلیٹ فارم سے فلاحی کام کرتے ہیں۔ انھوں ڈاکٹر صاحبہ کو “”یادگاری تحفہ”” بھی پیش کیا۔ تقریب کااختتام پُرتکلف “”افطارو ڈنر”” پر ہوا۔