ندیم اختر چوہدری 89

سعودی قیادت کی پاکستان کی ترقی کیلئے غیر متزلزل حمایت ناقابل فراموش ہے ؛ ندیم اختر چوہدری

عالم خان مہمند-ریاض سعودی عرب ،پی این پی نیوز ایچ ڈی

اوورسیز رہنما مبصر اقوام متحدہ چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب، چیئرمین PZBO سعودی عرب ندیم اختر چوہدری نے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی تعلقات واقعی ایک خاندان میں تبدیل ہو چکے ہیں. یہ دو طرفہ اخلاص و قربانیوں کے طویل سفر کا نتیجہ ہے اور پاکستانی قوم کیلئے فخر کی بات ہے، مزید کہا کہ وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی سرپرستی میں اعلی سطحی سعودی حکومتی وفد کے حالیہ پاکستانی دورے کا خیر مقدم کرتے ہیں، 27 تجارتی معاہدوں سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان آنے سے معاشی ترقی میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا اور پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے راہ ہموار ہونے میں مدد ملے گی ،سعودی عرب پاکستان کا محسن برادر ملک ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا، ندیم اختر چوہدری کا مزید کہنا تھا سعودی عرب نے واقعی اوورسیز کو ایک خاندان جیسا ماحول دیا ہے اور 25 لاکھ پاکستانیز سعودی عرب میں برسر روزگار ہیں اور سب سے زیادہ بیرونی زرمبادلہ سعودیہ سے پاکستان جاتا ہے.سعودی حکومت اور عوام پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور یہ ہمارے لیے عزت و شرف کی بات ہے. اوورسیز پاکستانیز بھی سرمایہ اپنے ملک میں لے کر آئیں. ملکی ترقی کے درمیان حائل تمام رکاوٹوں ختم ہو رہی ہیں. پاکستان کی ترقی کیلئے سعودی قیادت کی خصوصی دلچسپی اور غیر متزلزل حمایت پر تمام پاکستانی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں