سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے 366

سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

رپورٹ اسلام آباد : ( تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)

سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف پاکستان پہنچ گئے ، ائیرپورٹ پر وزیر داخلہ شیخ رشید اور حافظ طاہر اشرفی نے ان کا استقبال کیا.
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اپنے دورے کے دوران پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف حکومتی اورسیکیورٹی حکام سے ملاقاتیں کریں گے ، ملاقات میں سعودی عرب میں پاکستانیوں کی رہائی اور دیگر امور پر بات چیت ہوگی.
وزارت داخلہ کے مطابق سعودی وزیر داخلہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقاتیں کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں